Take a fresh look at your lifestyle.

کاروباری رنجش کے سبب اپنے ساتھی کو گولی ماری

کولکاتا،/17اگست:کولکاتا کے آئی ٹی شہر سالٹ لیک میں ایک کاروباری ساتھی نے اپنے ہی پارٹنر کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جسکی شناخت سنی سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جس شخص کو گولی لگی ہے اس کا نام من پریپ دیپا سنگھ ہے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں ہی پنجاب کے جالندھر کے رہائشی ہیں۔ سوموار کے دن بدھان نگر پولس کمشنریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اتوار دیر رات گئے کا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی دونوں جالندھر سے کولکاتا آئے تھے اور سالٹ لیک سیکٹر -2 میں واقع ایک گیسٹ ہاو¿س میں اکٹھے ایک ہی روم میں رہ رہے۔رات گئے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جشن منا رہے تھے ، اچانک گیسٹ ہاو¿س کے اہلکاروں نے فائرنگ کی آواز سنی۔ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور دیکھا کہ من پریپ خون سے شرابور زمین پر شدید زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے اور سنی ہاتھ میں بندوق لے کر کھڑا ہے۔دونوں کو کمرے کے اندر بند کردیا گیا اور پولس کو اطلاع دی۔رات گئے بدھان نگر ایسٹ پولس اسٹیشن کی پولس ٹیم موقع پر پہنچی اور سنی کو حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں مل کر کاروبار کرتے ہیں لیکن ان کے مابین ایک بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اسی بات پر گولی چلائی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.