Take a fresh look at your lifestyle.

شراب کو لیکرکی نصیحت کرنے پر باپ کوبیٹے نے مارڈالا

کولکاتا،7،ستمبر:کولکاتا میں بیٹے کے ہاتھوںباپ کا قتل ہونے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا۔ باپ نے اپنے بیٹے کو شراب نہ پینے کےلئے کہا توبیٹاآپے سے باہر ہو گیا اوراپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔متوفی کی شناخت بابو داس کے نام سے ہوئی ہے۔پولس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم بیٹے کا نام راجہ داس بتایا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق کولکاتا کا رہائشی راجہ ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔ لیکن لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کام ختم ہوگیا تھا۔الزام ہے کہ تب سے اس نے نشہ آور چیزیں لینا شروع کردی تھیں۔روزانہ وہ شراب پی کر گھر آتا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا کیا کرتا تھا۔ اتوار کی رات وہ نشے میں گھر آیااور معمول کی طرح باپ سے جھگڑا شروع کردیا۔ یہ سب دیکھ کر اس کی والدہ پڑوسی کے گھر چلی گئی اور وہیں سوتی بھی تھی۔ جب وہسوموار کی صبح گھر پہنچی تو اس نے اپنے شوہر کو برآمدے میں پڑا دیکھا۔ جب اس نے قریب جاکر دیکھا تو شوہر کی ناک سے خون بہنے کا نشان تھا۔ملزم بیٹا گھر میں سویا ہوا تھا۔ یہ سب دیکھ کر مقامی لوگوں نے مذکورہ نوجوان پر شبہ کیا اور فوراً اس واقعے کی اطلاع تھانے کو دی گئی۔پولس نے موقع پر پہنچ کر نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی۔ اسی کے ساتھ ہی ملزم راجہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.