Take a fresh look at your lifestyle.

ترنمول پارٹی ور کرگولی سے ہلاک

باسنی،10جون: سیاسی علاقے کی دخل داری کو لے کر زبردست ہنگامہ آرائی کے ساتھ ساتھ بم انداز کا معاملہ بھی سامنے آیا جس میں ایک فرد بری طرح مارا گیا جو اس علاقے کے ترنمول پارٹی کا ایک سرگرم رکن تھا۔ اس کا نام علی ملّا(56) برس بتایا گیا۔یہ واقعہ باسنتی کے پھول ملنچا10نمبر علاقے میں رونما ہوا۔ مقامی لوگ و پولس کے بیان کے مطابق صبح اچانک نبی علی کو گھیر کر کئی شر پسند اس کو زد و کوب کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہی وہاں بم اندازی بھی کیا گیا اور کئی راو¿نڈ گولیاں بھی چلیں اسی گولی سے نبی علی ملّا بھی مارا گیا۔ خاص ذرائع کے مطابق صبح کو جب نبی علی ملّامسجد جا رہا تھا نماز ادا کرنے، اسی وقت اس کو زدو کوب کر کے اس پر گولی چلائی شر پسندوں نے۔ منٹو غازی جو ترنمول کا مقامی لیڈر ہے کہا کہ نبی علی ملّاکے اندرپارٹی کو متحد کرنے کی صلاحیت کے بناپر ہی اس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس معاملے میں اس نے بایاں محاذکے کارکنوں کو موردِ الزام ٹھہرایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.