Take a fresh look at your lifestyle.

مرشدآباد :جماعت اسلامی ہند کی جانب سے فری آکسیجن سلنڈر مرکز کا افتتاح

مرشد آباد:17اگست:جنوبی بنگال میں کرونا وائرس کی وباتیزی سے بڑھ رہی ایسے میں وقت پر آکسیجن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے ان حالات میں جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کی جانب سے مرشدآباد میں فری آکسیجن مرکز شروع کیا گیا۔گزشتہ 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر آکسیجن سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوی جس میں جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے سکریٹری حلقہ مسیح الرحمن، شمشیر گنج کے ایم۔ایل اے امیرالاسلام، شمشیر گنج تھانہ کے او سی امیت بھکت، مرشدآباد کے معاون ضلعناظم عبد اللہ کافی شریک تھے۔واضح ہو گزشتہ 13 جولائی سے کلکتہ میں بھی جماعت کی جانب سے فری آکسیجن سنٹر چل رہا ہے اور ابتک 30 سے زائد افراد وہاں سے آکسیجن حاصل کر چکے ہیں۔دیگر اضلاع میں بھی اسطرح کا مرکز جماعت نے قائم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.