Take a fresh look at your lifestyle.

مرشد آباد:بم دھماکے مین دو ہلاک ،4زخمی

مر شد آباد،4 جولائی: مرشد آباد میں ایک مکان پر بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔سینئر پولس آفیسر کے مطابق وہ مبینہ طور پر اپنے گھر میں بم بنا رہے تھے۔اسی دوران دھماکہ ہوگیا ۔افسر نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا اسپتال میں علاج کرایا جارہا ہے۔ ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مکان کاچھت بھی دھماکے سے اڑ گیا۔ یہ دھماکہ جمعہ کی صبح نو بجے ضلع کے سبزی ڈویژن جنگی پور کے سوتی قصبے میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کومکمل طور پر نقصان پہنچا ہے اور اس کا مالک مفرور ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں گھر کے مالک کی اہلیہ سے باز پرس کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.