کولکاتا،6،اگست:دو دنوں سے مسلسل بارش سے شہر نشاط کے بیشتر علاقے زیر آب آگئیں۔ حالانکہ کولکاتا کارپوریشن نے اپنے تمام پمپ کھول کر رکھا اور پمپنگ اسٹیشنوں میں انجنیئر سمیت بیشتر ملازمین لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی ڈیوٹی پر بنے رہیں۔ پھر بھی کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ان میں سے شمالی کولکاتا کے بیلگچھیا روڈ، لیک ٹاون، کالج اسٹریٹ ، امہرسٹ اسٹریٹ ، ٹھنٹھنیا کالی باڑی، ممتا رام بابو اسٹریٹ، بڑا بازار، رابندر سرانی ، وغیرہ قابل دید ہیں۔ جنوبی کولکاتا میں خضرپور ، مومن پور، اقبال پور، گارڈن ریچ، بہالہ ، ناک تلہ، گڑیا ، ایسٹرن بائی پاس کا بڑا حصہ، پاٹولی وغیرہ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ جس کءوجہ سے راہگیروں جے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میاں دشواریاں در پیش ہوئیں۔ اس ضمن میں کارپوریشن کایہ کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں تمام علاقوں سے بارش کا پانی ہٹ جائے گا۔خیال رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں اس بار بارش جا پانی نہیں جمع ہوا اس کی وجہ کارپوریشن نے یہ بتائی کہ بیشتر علاقوں میں ڈیسیلٹنگ کا کام اچھی طرح سے کیا گیا ہے نیز نکاسی نظام میں بہتری کے لئے ڈرینیج کا کام بھی بہتر طریقے سے کرایا گیا ہے۔ اس لئے شہر کے بیشتر علاقوں میں اس بار واٹر لاگنگ نہیں ہو۔
Comments are closed.