Take a fresh look at your lifestyle.

ندی میں ڈوب کر نوجوان کی موت

ندی میں ڈوب کر نوجوان کی موت
کالیا گنج،04،جون :شمالی دیناجپور ضلع کے کالیا گنج میں دریائے شری متی میں ڈوبنے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جمعرات کو اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ کہا جاتا ہے کہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے نوجوان کو ندی سے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئے۔ یہاں خبر ملنے پر پولس اور کالیا گنج میونسپل ایڈمنسٹریٹر کارتک پال موقع پر پہنچ گئے۔ لاپتہ شخص کی تلاش میں رائے گنج کے متعدد غوطہ خوروں کی مدد لی گئی۔ کچھ دیر بعد غوطہ خوروں کی مدد سے نعش کو ندی سے باہر نکالا گیا۔ پولس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جناردھن ساہا کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ کالیا گنج کے علاقے گدری بازار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جناردھن ساہا نے خودکشی کی ہے۔ کالیا گنج میونسپل ایڈمنسٹریٹر کارتک چندر پال نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.