Take a fresh look at your lifestyle.

بیوی کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کی وجہ سے شوہر پر جان لیوا حملہ

مالدہ،31جولائی:بیوی کے ناجائز تعلقات کے خلاف احتجاج کرنے پر اس کی بیوی کے عاشق کے ذریعہ ایک شوہر پرجان لیواحملے کا سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ انگلش بازار بلاک کے یادو پور نمبر 2 گرام پنچایت کے علاقے کرشن پور میں اس واقعے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ معلومات کے مطابق زخمی شخص کا نام بابر شیخ (28) ہے۔ ان کی اہلیہ کا نام حسن آرا بی بی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسی علاقے کے گوبند پور کے رہائشی سمیر الشیخ کے ساتھ بابر شیخ کی اہلیہ کا ناجائز تعلقات تھا۔ جب اسے اس بارے میں پتہ چلا تو اس نے اس کی مخالفت کی۔ سمیر الشیخ بدھ کی رات بابر شیخ کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے اس کو زدوکوب بھی کیا۔ اسی دوران ہنسوالیکر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ بابر کی چیخ سن کر آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔ تب تک ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں اسے زخمی حالت میں مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں انگلش بازار پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.