کولکاتا،21جولائی: کولکاتا کے ایک کاروبار کی بیوی نے اپنے شوہر سے دغا کر کے ان کی پیٹھ پیچھے لگ بھگ سولہ لوگوں سے ناجزئز تعلقات قائم کئے۔ اس کا کھلا ثبوت ایک پرائیوٹ سراغ رساں نے ان کے شوہر کے ہاتھوں میں سونپ دیا۔ در اصل اس کاروباری کو اپنی بیوی کے چال چلن اور گمراہی کی بھنک لگ چکی تھی۔ جس کے بعد اس کے شوہر نے ایک پرائیوٹ جاسوس کی خدمات حاصل کی۔ اس جاسوس نے ڈرائیور کے بھیس میں ان کے مکان میں نوکری کی اور پھر جن جن لوگوںکے ساتھ اس عورت کے ناجائز تعلقات تھے سبھوں کا اس نے پورا ثبوت و شواہد کو اکٹھا کیا اس ثبوت کو پاتے ہی اس کے شوہر نے ان سولہ لوگوں کو قانونی نوٹس جاری کر کے بیوی کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ناجائز تعلقات کا معاوضہ ایک سو کروڑ تک مانگ کیا۔ اس نوٹس میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر دو ہفتے تک یہ ساری رقم ان تک نہ پہنچی تو پھر ان سے قانونی طور پر ہی نپٹا جائے گا۔ کیونکہ جس عورت کے ساتھ اپنی راتیں خوشگوار و لطف اندوز کی تھیں وہ در اصل شادی شدہ تھی اب خلاصی اسی وقت نصیب ہوگی جب آپ لوگ اس برے کاموں کے لئے اس کا معاوضہ سو کروڑ مجھ تک روانہ کرو گے۔ آپ لوگوں نے جو حرکتیں کیں ہیں اس کی وجہ سے ہماری ازدواجی زندگی بالکل ٹوٹ چکی ہے اس کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں جس تکلیف سے میں گزررہا ہوں وہ ناقابل بیان ہے۔
Comments are closed.