Take a fresh look at your lifestyle.

نندی گرام میں شوبھندو ادھیکاری کے’ سیاسی دفتر‘کا آغاز

نندی گرام،7دسمبر:2021 کے اسمبلی الیکشن سے پہلے شوبھندو ادھیکاری اب اپنا اگلا قدم کیا اٹھائے گا اس کو لے کر سیاسی فضا میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ادھیکاری کے حامیوں نے نندی گرام میںایک سیاسی دفتر کا آغاز بھی کر دیا ۔ سوموار کو مذہنی رسومات کے بعد اس سیاسی دفتر کا افتتاح ہوا۔ اس دفتر میں شوبھندو ادھیکاری کے حامیوں کی زبر دست بھیڑ کا بھی اندازہ ہوا۔ یہ بات بھی عجیب رہی کہ جب مدنی پور کی سرزمین پر ممتا بنرجی سیاسی جلسے سے خطاب کر رہی تھیں اسی وقت شوبھندو کے چاہنے والے اپنی پارٹی آفس میں خوش گپیوں میں مصروف دیکھے گئے۔ اس دو سیاسی منظر نامے کا معائنہ کرنے ولاے سیاسی لوگوں کے اندر پھر سے کچھ کچھ ہونے لگا۔ اب سیاسی گلیاروں میں افواہوں کا گزر عام ہو گیا ہے سوموار کو مدنی پور کی مٹی پر ممتا بنرجی کا جو سیاسی جلسہ تھا اس میں شوبھندو ادھیکاری کی کمی سے لوگ کافی متفکر ہوئے۔ کانتھی لوک سبھا حلقے کا وہ جیالا لیڈر اس جلسے میں نہیں تھا۔ یہی نہیں بلکہ ان کے والد سسر ادھیکاری و بھائی دبندو ادھیکاری بھی نظر نہیں آئے۔ اس کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ خبر تیزہی سے گشت کرنے لگی۔ کہا یہ گیا کہ اس دن کے سیاسی جلسے کا دعوت نامہ شوبھندو ادھیکاری کو نہیں ملا تھا اسی لئے شوبھندو وہاں جانے سے پر ہیز کیا۔ یاد رہے کہ کئی مہینے سے ترنمول پارٹی اور شوبھندو کا تعلق کشیدہ ہے جبکہ شوبھندو نے وزارت سے بھی کنارہ کشی کرلی ہے۔ سوموار کو اس سیاسی جلسے میں شوبھندو ادھیکاری کے بغیر ممتا بنرجی نے عوام سے جو خطاب کیا اس میں کوئی رمق نہیں دیکھی گئی باوجود کہ لوگوں کے اندر سر گوشیاں بر قرار تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.