نندی گرام،28دسمبر: آئندہ 7جنوری کو نندی گرام میں وعدے کے مطابق جو سیاسی جلسہ منعقد ہونے والا ہے اس میں ممتا بنرجی کی غیر حاضری رہے گی مگریہ پرتوگرام وعدے کے مطابق انجام پذیر ہوگا۔ خاص ذرائع سے یہی پتہ چلا ہے۔ سبرتو بخشی و ترنمول کے دیگر لیڈران اس عوامی جلسے میں مدعو رہیں گے مگر ممتا کی غیر حاضری کی و جہ ہنوز ابھی اندھیرے میں ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد نندی گرام میں یوم شہید ہمیشہ ہی ترنمول کانگریس منعقد کروایا۔ کیونکہ نندی گرام تحریک میں کامیابی کے بعد ہی ممتا بنرجی کو بنگال میں قبضہ جمانے کا تحفہ ملا تھا۔ اور اب اس یوم شہیداءمیں اچانک ممتا بنرجی کی غیر حاضری ایک الگ سوال کھڑا کر دیا ہے اور اب 7جنوری کے بعد 8جنوری کو اسی مقام پر شوبھندو ادھیکاری کا ایک بڑا عوامی جلسہ ہوگا۔ اس طرح دونوں بڑے لیڈران پر دو بڑے عوامی جلسے کو لے کر نندی گرام میں سیاسی فضا میں کرکری دیکھی جا رہی ہتے۔ دونوں پارٹی ہی نندی گرام کو اپنے اختیار میں لینے کے لئے بیقرار ہے۔ وہیں ممتا بنرجی کی غیر حاضری ایک الگ سوال کھڑا کر رہا ہے۔
Comments are closed.