Take a fresh look at your lifestyle.

نقلی انجن تیل کے اڈوں پر پولس کا چھاپہ

کولکاتا،4اگست:شمالی کولکاتا کے وارڈ نمبر 39کے تحت مدن موہن برمن اسٹریٹ اور سی آر ایونیو کے بیشتر علاقوں میں نقلی انجن تیل اور موبیل کا کاروبار دھڑلے سے چل رہا تھا۔ اس کاروبار میں کئی لوگ شامل ہیں۔ وارڈ کے کئی لوگوں می شکایت پر جوڑا سانکو تھانہ کی نظر تھی۔ لہذا آج نقلی موبیل اور انجن تیل کے بیشتر ٹھکانوں پر پولس نے چھاپہ مار کر لاکھوں کو مال ضبط کیا۔ ذرائع کے مطابق اس کاروبار میں ٹینکر کے ڈرائیور سمیت وارڈ کے کئی لوگ بھی ملوث ہیں۔ یہ لوگ کینکن اسٹریٹ سے کیمیکل خریدتے ہیں اس کے بعد کچا مال انہیں بج بج سے دستیاب ہوجاتا ہے اور پھر کچھ ٹینکر کے ملازمین انہیں اصلی موبیل کافی تعداد میں فراہم کرتے ہیں جس کی مدد سے یہ لوگ آسانی سے اس کالا دھندہ کو چلا رہے ہیں۔ اس بارے میں جوڑا سانکو تھانہ کا یہ کہنا ہے کہ کئی مقامات پر ہم لوگ چھاپہ نہیں مار سکے کیونکہ وہاں ہم نے نقلی انجن تیل بنانے کا مرکز بند پایا۔ خبر یہ ملی کہ وہ لوگ عیدالاضحی کے تہوار کے لئے اپنے گھر گئے ہوئے تھے۔ لہذا پولس ان ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے سے قاصر رہی۔ مگر جلد ہی بقیہ ٹھکانوں ہر بھی چھاپہ ماری کے ذریعہ سارا مال ضبط کرنے کا پولس نے یقین دلایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.