Take a fresh look at your lifestyle.

چاپدانی میں حیرت انگیز واقعہ ‘نوجوان کا اغوا؟

0

ہگلی17/اکتوبر:چاپدانی میں ایک واقعہ کو لیکر سنسنی بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ حیران کردینے والا ہے۔ گزشتہ 15اکتوبر کی رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان ایک گھر میں چھ سات لوگ اچانک داخل ہوجاتے ہیں اور دو ہی تین منٹ کے بعد اس گھر سے ایک نوجوان کو ساتھ لیکر باہر نکل جاتے ہیں۔ اسکے بعد سے علاقے میں ہلچل سی مچ جاتی ہے۔ مگر آج تین دن گزر جانے کے بعد بھی وہ نوجوان گھر نہیں لوٹا۔ اس معاملے میں آج پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق لاپتہ نوجوان کا نام محمد اقبال ہے جو چاپدانی میونسپلٹی کے انیس نمبر وارڈ کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں اقبال کا چھوٹا بھائی محمد اخلاق نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ نمبر وارڈ کڑھائی کل کے علاقے میں رہنے والے صاحب حسین جو میونسپلٹی کے ٹھیکیدار ہیں۔ ان سے اقبال کا دوستانہ تعلقات ہےاور انہیں چچا کہتا ہے۔ اقبال ہمیشہ کی طرح پندرہ تاریخ کی رات انکے گھر کسی کان سے گیا تھا۔ لیکن پھر گھر واپس نہیں آیا۔ اس رات نوبجے کے بعد پتہ چلا کہ اقبال کو کچھ لڑکے بلا کر صاحب حسین کے گھر سے لے گئے۔ صاحب حسین کے گھر اقبال کے بھائی اور رشتے دار پہچے اور تفصیلات معلوم کیا۔ اسکے بعد صاحب حسین کے گھر پر لگا cctv سے دیکھا گیا کہ وہ لڑکے گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ مگر تھوڑی دور جانے کے بعد کیمرے کا رینج ختم ہوگیا اور پھر پتہ نہیں چلا کے وہ کون لوگ تھے اور اقبال کو کیوں بلاکر لے گئے۔ اس معاملے میں اخلاق سے کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی کے بارے میں پوچھنے پر اخلاق نے نا میں جواب دیا۔ اس کے بعد صاحب حسین سے پوچھا گیا کہ اس رات کیا ہوا تھا ؟ انہوں نے بتایا کہ اقبال روزانہ کی طرح اس رات بھی آیا تھا۔ ہم دو نوں باتیں کرہی رہے تھے کہ اچانک سے سات آٹھ انجام لڑکے میرے گھر میں داخل ہوگئے۔ جنکا چہرے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔ وہ لوگ پوچھنے لگے کہ یہ لڑکا کون ہے۔ تو میں کہا میرا بھتجہ۔ پھر وہ لوگ پوچھے کہ آپکا لڑکا لوگ کہاں ہے ؟ میں کہا باہر۔ یہ سننے کے بعد آہستہ سے اقبال کو کچھ بولے اور باہر نکل گئے۔ اس معاملے میں صاحب حسین سے پوچھا گیا کہ انہیں آپ پہچانتے تھے یا اقبال انہیں جانتا تھا ؟ صاحب حسین نے کہا نہیں۔ اس معاملے میں چاپدانی پھاڑی میں شکایت کی گئی ہے۔ پولیس پتہ لگانے میں لگی ہے۔ اس معاملے میں بھدریشور تھانہ کے او سی کوشک بنرجی سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ہاں اس قسم کی شکایت درج کی گئی ہے۔ مگر معاملہ کڈنیپنگ ( اغوا) کرنے کا ہے یا لاپتہ کا پولیس اسکی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔ ادھر اقبال کی ماں کا رو روکر برا حال ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ اسکے بیٹے کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پھر بھی نہ جانے کیوں اسے کون اٹھا لے گیا۔ آج تین روز گزر گیا پتہ نہیں کہاں کس حال میں ہے میرا بیٹا۔ وہیں اس واقعہ کو لیکر پورے چاپدانی میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.