Take a fresh look at your lifestyle.

نیٹ امتحان میں شامل امید واروں کیلئے میٹرو ٹرین کی مخصوص سر وس

کولکاتا،9ستمبر:13 ستمبر میں جیسا کہ نیٹ کا امتحان طے ہے اس کے پیش نظر میٹرو ریل خاص اہتمام سے ترین 11بجے تا7بجے شام تک چلے گی۔ اس کی ہدایت وزارت ہاو¿سنگ او ربلدیا امور نے داخلہ امور کے صلاح و مشورے کے بعد ہی میٹرو ریل کے حکام کو دیا اور 13ستمبر کو جو نیٹ کا امتحان ہے اس کے لئے ہی خاص میٹرو ریل مقررہ اوقات میں چلائے گی۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کے بحران میں میٹرو ریل مارچ سے منسوخ تھی۔ خاص ذرائع کے مطابق کل66سر وسز بشمول 33اپ اور 33ڈاو¿ن سے امتحان میں شامل ہونے والی طلبا و طالبات اس سے فائدہ اٹھائیں گے11بجے سے 7بجے تک میٹرو ریل نوا پاڑہ اور کوی سبھاش اسٹیشن سے نکلے گی۔ اورمیٹرو ریل کی یہ سر وس ہر15منٹ کے بعد امید واروں کو ملتی رہے گی۔اس کے لئے پی سی ٹی کارڈ کا اجراءہوا ہے طلبا و طالبات کے لئے اور ان کے گارجین کیلئے۔ اس کے بعد سوموار سے میٹرو کی سروس دوبارہ سے بحال ہو گی 8بجے صبح سے 8بجے رات تک دونوں جانب سے۔ اتوار کو میٹرو کے اتمام اسٹیشن بند رہیں گے تا کہ پورے اسٹیشن و احاطے کو سینی ٹائز کیا جا سکے۔ میٹرو ریل میں سوار ہونے والوں کو سماجی دوری کے ساتھ ساتھ منہ پر ماسک پہننا بھی ہوگا۔ اس کی سختی بھی برتی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.