Take a fresh look at your lifestyle.

اتر چوبیس پرگنہ کے دے گنگا کی طالبہ شاہین علی نے ملک و قوم کانام روشن کیا NEET کے امتحان میں 720 میں سے 675 نمبرلاکر اپنی انفرادیت ظاہرکردی

دے گنگا19 اکتوبر: دے گنگا(اترچوبیس پرگنہ) میںاس ریاست کی اقلیتی فرقہ کی ایک طالبہ نے پوری قوم و ملت کانام روشن کیاہے۔ آل انڈیا میڈیکل جوائنٹ (NEET) کے امتحان میں 720 کل مارکس میں675 نمبرلاکر پورے ملک میں995 ویں مقام پرخودکولایا۔ اس طالبہ کانام شاہین علی ہے جو دے گنگا کے ایک پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس تھی۔ اس نے آل انڈی کی بنیاد پر995 ویں نمبرپرآنے پراس کے پورے خاندان کے ساتھ بیڑا چانپا ہائرسکنڈری اسکول کی سابق طالبہ شاہین علی کی اس کامیابی پرجشن منارہی ہے ۔ پورے دے گنگا میںاس کامیابی پرجشن منایاجارہاہے۔ باراسات گاندھی اسکول ہائرسکنڈری اسکول میںفرسٹ آنے والی شاہین علی کی اس کامیابی پرپورے اسکول کے اساتذہ اس پرفخر کررہے ہیں کہ شاہین علی اس کے اسکول کی طالبہ تھی، شاہین علی کے والد دے گنگا کے مرزا نگر کے کونچاموڑا یف بی ودیالیہ کے ہیڈماسٹررہ چکے ہیں اور ان کانام عبدالرفیق ہے۔ شاہین علی کی والدہ حافظہ بی بی نے بتایا کہ 2018 میں بیڑا چانپا ہائرسکنڈری اسکول سے مدھیامک امتحان میں اس نے 700 کل مارکس میں674 مارکس حاصل کیاتھا جو 97% فیصد تھا اوراس نے پوری ریاست میں11 واں مقام حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد پیورسائنس کی پڑھائی کے لئے باراسات کے گاندھی اسکول میںداخلہ لیاتھا ۔ پھر ہائرسکنڈری (سائنس) میںاس نے کل مارکس 500 میں491 مارکس پائے جو 96% تھا۔ پھرایک نظیر قائم کرتے ہوئے آل انڈیا میڈیکل جوائنٹNEET میںشاندار کامیابی حاصل کرکے پوری ریاست کانام بلند کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.