Take a fresh look at your lifestyle.

نیٹ کے امید وار شناختی کارڈ اور ہال ٹکٹ دکھا کر میٹرو میں سوارہونے کے اہل

کولکاتا،12ستمبر: ٹویٹ کر کے سنٹرل ریلوے نے یہ بتایا ہے کہ کوئی بھی فائنل سال کے و دیگر مقابلہ جاتی امتحان جیسے نیٹ میں شامل ہونے والے طلبا و طالبات ممبئی ٹرین میں سفر کے دوران شناختی کارڈ ہال ٹکٹ مانگنے پر دکھا سکتے ہیں۔ وزارت ریل، حکومت ہند یہ ایسی ہدایت تمام طلبا و طالبات کو یہ بتایاگیا ہے کہ کوئی بھی طلبا و طالبات جو مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کرنے نکلے ہیں تو ٹکٹ چیکر کو وہ اپنا شناختی کارڈ اور ہال کا رڈ دکھا کر اطمینان سے منزل مقصود تک جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ 13ستمبر کو نیٹ کا امتحان کل ہند پیمانے پر ہو رہا ہے ایسے میں میٹرو ریل کے گیٹ پر ہی طلبا و طالبات مستند شواہد دکھا کر اندر جا سکتے ہیں اس کے لئے کوئی بھی سفری ٹوکن نہیں جاری کیا گیا ہے صرف پرنٹ کارڈ ٹکٹ با صلاحیت امید وار اور ان کے گارجین کو دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.