Take a fresh look at your lifestyle.

نیٹ امیدواروں کیلئے خصوصی میٹروسروس

کولکاتا،5،ستمبر: آئندہ13 ستمبر کو میٹرو ریل مینجمنٹ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی درخواست پر NEET امیدواروں کی سہولت کےلئے خصوصی میٹرو ریل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دن صرف NEET امیدوار ہی میٹرو میں سفر کر سکیںگے۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق NEET امیدواروں کے علاوہ کسی کو میٹرو میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح ہو کہ NEET کا امتحان 13 ستمبر کو ہے۔NEET امیدواروں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے میٹرو ریل مینجمنٹ کو میٹرو سروس کو جاری رکھنے کےلئے درخواست دی تھی۔ اس کے بعد کولکاتا میٹرو ریل مینجمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میٹرو سروس 13 ستمبر کے امتحان کے دن صبح 11 بجے سے شروع کی جائے گی۔ خصوصی میٹرو سروس شام سات بجے تک چلے گی۔اس دن NEET امیدواروں کےلئے مجموعی طور پر 66 میٹرو چلائی جائے گی۔ موصولہ معلومات کے مطابق NEET امیدواروں کو ایڈمیٹ کارڈ دیکھنے کے بعد میٹرو اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس دن کچھ ٹکٹ کاو¿نٹر کھلے رہیں گے۔ اسمارٹ کارڈ رکھنے والے جائیں گے۔ جن کے پاس اسمارٹ کارڈ نہیں ہے انھیں کاغذی ٹکٹ دیا جائے گا۔ دریں اثنا جمعہ کو ریاستی حکومت اور میٹرو ریل حکام کے مابین ہونے والی میٹنگ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 14 ستمبر سے عام لوگوں کےلئے میٹرو ریل سروس شروع کی جاسکتی ہے۔تاہم ایسٹ ویسٹ میٹرو کا کام ابھی زیر التوا ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرو صبح 8 سے شام 8 بجے تک چلے گی۔ تاہم اتوار کے روز میٹرو ہر طرف بند رہ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ امور کے حکم کے تحت کہا گیا ہے کہ میٹرو خدمات کو تسلسل کے ساتھ 7 ستمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس کےلئے ایس او پی کے رہنما خطوط وزارت ہاو¿سنگ اینڈ اربن افیئر نے تیار کیا تھا ، جس پر وزارت داخلہ نے اتفاق کیا ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک میں میٹرو ریل سروس گذشتہ مارچ سے بند تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.