Take a fresh look at your lifestyle.

NEETامتحان کی تاریخ ٹل نہیں سکتی کم از کم لاک ڈاﺅن ملتوی کی جائے:سوجن چکرورتی

0

کولکاتا ۔ 9ستمبر : مسٹر سوجن چکرورتی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک مکتوب لکھا ہے اور اس میں انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں کہ قومی سطح کا NEETامتحان 13ستمبر 2020کو ہونے جارہا ہے جو پورے مغربی بنگال میں ہوگا اور اس میں بہت بڑی تعداد میں طلبا اور گارجین حضرات شامل رہیں گے چونکہ امتحان کی تاریخ آگے نہیں بڑھائی جاسکتی ایسے میں ریاستی حکومت کو لازم ہے کہ امتحان کیلئے بہترین انتظامات کرے اور گاڑیوں کے نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کا بھر پور انتظام کرے اور اس کیلئے میں تجویز پیش کرتا ہوں ۔(1) ریاستی سطح پر 12ستمبر کو لاک ڈاﺅن کوواپس لیا جائے یہ لاک ڈاﺅن جو امتحان سے صرف ایک روز قبل ہوگا اس سے طلبا ءکو بہت ساری پریشانی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ (2) حکومت پر لازم ہے کہ وہ طلباءکے بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ کا نظم کرے اور جہاں جہاں امتحانات کے مراکز ہیں ان پر خصوصی نظر ڈالی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جبکہ ریلوے ٹرانسپورٹ حاصل نہیں ہیں ۔ نیز بنا کسی تاخیر کے تمام انتظامات کی خبر دی جائے ۔ (3) امید ہے کہ طلبا ءکو ہلکانی سے بچانے کیلئے آپ بھرپور ذمہ داری قبول کریں گی اور جو کچھ بھی کرنا ہے اسے آپ کو فی الفور کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ 11ستمبر کو بھی کئی امتحانات ہیں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود امتحان ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.