Take a fresh look at your lifestyle.

نیوٹاﺅن میں ٹرام چلانے کی تیاری

کولکاتا،17،ستمبراب نیو ٹاو¿ن میں تاریخی ٹرام چلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی انتظامیہ نے ماہرین کی رائے طلب کی ہے۔ نیز آنے والے وقت میں نیو ٹاو¿ن کے ٹریفک انتظامات کیسے ٹھیک رہیں گے۔ گاڑیوں کی تعداد کتنی ہوگی؟ ان تمام چیزوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انتظامیہ نے ٹرام کو ایک نئی شناخت دینے کی کوشش میں یہ اقدام اٹھایا ہے۔ کولکاتا میں سیاحوں کےلئے خصوصی دلچسپی ٹرام ہمیشہ رہی ہے۔ فی الحال گاڑیوں کی بھیڑ میں ٹراموں کے وجود کو بچانے کے عمل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ٹرام کی تاریخ میں ایک نیا واقعہ شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہڈکو انتظامیہ اس پر غور کر رہی ہے۔ اس کےلئے ہڈکو کے ذریعہ ایک ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ہڈکو نے ماہر ایجنسیوں سے اس بات کا مطالعہ کرنے کےلئے مدد طلب کی ہے کہ نارکل بگان کو ایکشن ایریا تھری سے جوڑنے کے لئے مناسب عوامی ٹرانسپورٹ کیا ہوسکتی ہے۔ ہڈکو جاننا چاہتا ہے کہ اس علاقے میں کون سی ایل آر ٹی روپ وے یا پوڈ خدمات موزوں ہوں گی اور اسے بنانے کی ذمہ داری کس کمپنی کو دی جاسکتی ہے۔ ٹینڈر کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 کلومیٹر مین لائن اور 3 کلومیٹر برانچ لائن تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ اس صورت میں 7 کلومیٹر لمبی ایل آر ٹی ہتیشالہ سے نارکل بگان تک بنائی جاسکتی ہے۔ ایل آر ٹی کے ذریعہ امیٹی یونیورسٹی ، مہیشبتھن اور شاپورجی ہاو¿سنگ نارل بگان سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ سارا منصوبہ پی پی پی ماڈل میں ہوگا۔واضح ہو کہ ہڈکو کے مطابق اگلے 40 سالوں میں ایکشن ایریا تھری میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں ماہرین اور معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایکڈو ایریا تھری میں ہڈکو کے پاس 16 ایکڑ اینو مونو ریل ہے۔ نیو ٹاو¿ن کی تمام اراضی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔اس کے نتیجے میں منصوبے کو زمین کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔دیواشیش سین چیرمین ہڈکو کہتے ہیں کہ اب ہم تمام پہلوو¿ں کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کے لئے ہم ماہرین سے جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے۔ ہم نے اس مسئلہ پرمشیر کےلئے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ وہ سب کچھ دیکھنے کے بعد ڈی پی آر دیں گے۔تاثرات موصول ہونے کے بعد ہی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.