این جے پی ،10،جون : این جے پی تھانہ کی پولس نے چوری کے دو الگ الگ معاملات میں سات افراد کو گرفتار کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق 7 جون کو پولس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا جو این جے پی کے باریبشا میں ایک مکان میں چوری کر رہے تھے۔ ان کے نام وشوناتھ عرف کانچہ اور ربی سرکار ہے۔ دونوں ملزمان کو آج جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ چور گھر سے نقدی اور سونے کے زیورات لے کر گئے تھے۔ دوسری جانب این جے پی تھانہ کے تحت سوکانت پلی میں چوری کی تحقیقات کے دوران پولس نے 3 خواتین سمیت 2 نابالغوں کوگرفتار کرلیا۔ پولس نے ملزمان سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار خواتین کو جلپائی گوڑی عدالت میں اور نابالغوں کو نوعمر عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
Comments are closed.