کولکاتا،3،ستمبر: مغربی بنگال کے وزیر مملکت برائے محنت نرمل ماجھی فالج کا شکار ہونے کے بعد جمعرات کو اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وزیر نرمل ماجھی کو بنگور انسٹی ٹیوٹ آف دماغ سائنس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور ان کی سرجری جلد کی جاسکتی ہے۔واضح ہو کہ مانجھی (59) الوبیریا شمالی قانون ساز اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہےں۔
Comments are closed.