کولکاتا24 نومبر:سائیکولون نیوار جوبتایاجاتاہے کہ تیز و تند ثابت ہوگا اسی کے پیش نظر 30 این ڈی آر ایف کی ٹیم جو آندھرا پردیش ، تامل ناڈو اورپانڈیچری میں تعینات ہیں این ڈی آر ایف کے مطابق اس ٹیم سے 9 کو پانڈیچری میں متعین کیاگیا ہے۔ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کایہ کہنا ہے کہ تندو تیز طوفا ن جو تامل ناڈواورپانڈوچیری کے ساحل سے آکر ٹکرائے گا جس کی وجہ سے ان ریاستوں میں بارش کابھی اثر برقرار رہے گا۔ این ڈی آرایف کے ڈائرکٹرجنرل ایس این پردھان نے یہ بتایا کہ اس کوسنبھالنے کے لئے ایک ضروری میٹنگ بھی کی گئی ہے۔ کیوں کہ یہ طوفان کافی خطرناک ہوگااس کی رفتار 110-85 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس تباہ کن طوفان سے تامل ناڈو و پانڈوچری کے ساحلی علاقوں میں چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اس طوفان سے ہونے والی تباہی پر پہلے سے ہی کئی مفید اقدامات کرچکی ہے۔
Comments are closed.