Take a fresh look at your lifestyle.

نرسنگ ہوم کا مردے کی آخری دیدار کےلئے بھاری رقم کا مطالبہ

0

کولکاتا 11اگست : شہر کے اےک پرائیوےٹ اسپتال پر ےہ الزام لگا ہے کہ کویڈ ۔۹۱ کی وجہ سے اےک شخص کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو لاش دکھانے کے لئے ان سے 51000ہزار روپئے کا مطالبہ کےا گےا ۔ ساگر گپتا ابن ہری گپتا جس کی مہلک مرض کی وجہ سے 8 اگست کو موت ہو گئی تھی مگر اس نرسنگ ہوم نے جان بوجھ کر اس کے گھر والوں کی اس کی اطلاع نہیں دی ۔ اتوار کی دوپہر کو مرنے والے کے گھر والوں کو ےہ فون آےا کہ ساگر گپتا نہیںرہے ۔ اور نہ بتانے کے سوال پر ےہ جواز پیش کےا گےا کہ اس کے پاس رابطے کا نمبر نہیں تھا ۔ اس اندوہناک خبر سننے کے بعد سبھی اسپتال گئے تو لاش کو شیب پور شمشان گھاٹ بھےج دےا گےاہے ۔ اےسا ہی اسپتال کے اسٹاف نے بتاےا اسکے بعد ایل خانہ سے اسپتال کے اسٹاف نے لاش کو دکھانے کے لئے 51000روپئے کی مانگ کی اتنی بھاری رقم کے عوض لاش دکھانے وہاںموجود رشتے داروں نے احتجاج کےا ۔ آخر کار 31000روپئے میںمعاملہ طے ہوا۔ بعد میں مرنے والے کے اہل خانہ نے پولس میں رپورٹ کر نے کی دھمکی دی ۔ اسی اثنا اسپتال کے اسٹاف نے مردہ کو نذر آتش کرنے والا تھا اور پولس کو ےہ کہا کہ جو بھی باتیں کرنی ہیں اسپتال کے ہائی اتھاریٹی سے جا کر کریں ۔ بعد میں مےڈےا والوں کی مدد سے محض 2.500روپئے میںمردہ کو دکھاےا گےا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.