کولکاتا23نومبر۔ ملک میں پہلے سے ہی لوجہاد کے بارے میں بحث جاری ہے۔ بہت ساری ریاستیں اس کے خلاف قانون لانے کی بات کر رہی ہیں۔ ادھر ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نصرت جہاں نے لوجہاد سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لئے اگلے سال اپریل سے مئی میں انتخابات ہونے ہیں۔
ایک کانفرنس کے دوران ، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا ، محبت ایک بہت ہی ذاتی چیز ہے۔ محبت اور جہاد ساتھ نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا ، انتخابات سے عین قبل لوگ اس طرح کے معاملات سامنے لا رہے ہیں۔نصرت نے کہا کہ یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے کہ آپ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے پارٹیوں سے محبت جہاد کے خلاف بیانات دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، مذہب کو سیاست کا آلہ مت بنائیں۔
Comments are closed.