کولکاتا،24،نومبر: شہر کے اسکولوں کو اس بارے میں بالکل آگاہی نہیں ہے کہ آیا وہ رواں سال اسکول میں پڑھانا شروع کرسکتے ہیںیا نہیں۔ مغربی بنگال حکومت نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اسکول آف لائن کلاسز کب شروع کر سکتے ہیں۔ یا جب تک وبا کی صورتحال بہتر نہ ہو اس وقت تک انہیں آن لائن نظام تعلیم جاری رکھنا پڑے گا۔ بی ڈی میموریل کے پرنسپل بیجایا چودھری نے منگل کو کو بتایا کہ ریاست کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ضروری مشاورت حاصل کرنے کے بعد اسکول انتظامیہ کوویڈ 19 پروٹوکول کے ساتھ کلاسز شروع کرنے کا عمل شروع کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم تمام حصوں میں تدریس اور سیکھنے کے آن لائن طریقہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔لیوولا ہائی اسکول کے پرنسپل ، فادر روڈنی بورنیو نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اسکول کب کھل سکتے ہیں۔کیونکہ صورتحال نازک ہے۔ ہم اس سلسلے میں حکومت کی سفارشات پر مکمل انحصار کریں گے۔ لا مارٹنر اسکولوں کے سکریٹری سپریو دھر نے کہاکہ آف لائن کلاس رومز کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور اسکول مکمل طور پر حکومت کے ذریعہ صورتحال کے جائزہ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 فیسیں لگانے کا فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن اسکولوں میں کلاس چلنے پر اسکول انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کےلئے یقینا بہت زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا خرچ ہوگا لیکن ہمیں اس کےلئے رقم اکٹھا کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے اسکولوں میں کلاس رومز کی بحالی کے لئے ہنوزکسی پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.