Take a fresh look at your lifestyle.

سنگدل اولا ڈرائیور نے سبزی فروش کے آنکھ میں چابی گھسیڑ دیا

0

بشنو پور ۔30جولائی : دکھن 24پرگنہ کے بشنو پور حلقے کے مغربی بشنو پور گرام پنچایت میں لوگوں نے بتایا کہ سبزی فروش پلب پال جو اپنے وین میں سبزی ڈال کر بیچ رہا تھا۔ ٹھیک اسی وقت اس کے پیچھے سے اولا لے کر گورنگا داس آیا اور اسے پیچھے سے زبردست ٹکر مار دی۔ اولا گاڑی کے دھکے سے سبزی فروش پلب پال نے اپنا توازن کھو دیا مگر گورنگا داس گاڑی س اتر کر اسے گالی گلوچ دینے لگا ۔ اس پر سبزی فروش نے کوئی رد عمل نہیں دکھایا چاروناچار اولا ڈرائیور گاڑی لے کر نکل گیا۔ کچھ دیر بعد اولا ڈرائیور کو رنگا داس دوبارہ وہاں آیا مگر تب تک سبزی فروش پلب پال دھنکال تک چلا گیا تھا وہاں جاکر گورنگا نے اس سے پوچھا کہ کیوں وہ اسے گالی بک رہا تھا اس کے بعد اس نے اولا گاڑی کا چابی لے کر پلب پال کے آنکھ میں داخل کردیا ۔ اس کا دایاںآنکھ بری طرح زخمی ہوگیا اور خون نکلنے لگا یہ ماجرا دیکھ کر مقامی لوگوں نے سبزی فروش کو مقامی اسپتال میں لے گئے ۔ وہاں سے ڈاکٹر نے اس کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا۔ علاج کے دوران ہی پلب پال نے گورنگا کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروایا دیا۔ پولس نے جب گورنگا داس کو تھانے بلایا تو اس نے کہا کہ اس کے خلاف جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ مگر پولس اب اس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.