Take a fresh look at your lifestyle.

سال82 کے معمر ڈاکٹر آن لائن سے کرونا کا علاج کرنے میں پُرجوش

کولکاتا۔ 13اگست : بنگال میں کوویڈ۔19کے شکار ہوکر تین ڈاکٹروں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں ان میں سے زیادہ ڈاکٹر اب کرونا وائر س کے مریضوں کا علاج کرنے میں گھبرا بھی رہے ہیں ۔ مگر وہیں 82سالہ ڈاکٹر اس خطرناک بیماری کا علاج کرنے کیلئے پوری ہمت سے سامنے آگئے ہیں ۔ کولکاتا کے بہالا کے معمر ڈاکٹر اب آن لائن سے اپنے مریضوں کو طبی مشورہ دے رہے ہیں ۔ مگرادھر کئی مہینے پہلے ڈاکٹر جو گی راج کے عوامی خدمات کا سن کر بہالا کے گیان پرت سیل حیران ر ہ گئے ۔ ڈاکٹر جوگی راج ، ستیہ روپ سداہنت ، دیب شنکر ہلدار و ارندم گیان برت بابو کئی سماجی تنظیم سے منسلک ہیں ۔ طالب علمی زمانے سے وہ پیپلس ریلیف کمیٹی ، اسٹوڈنٹس ہیلتھ ہوم ، بنگال ٹیوبر کلوسس ایسو سی ایشن ، تھیلسمیا ویلفیر ایسو سی ایشن ، تھلسمیا ریسرچ و اوارنیس سوسائٹی انہوں نے نورین بیتھون جن سوستھیا اندولن میں بھی شریک تھے ۔ ابھی وہ ٹھاکر پوکھر میں سروج گپتا کینسر سنٹر و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے جڑ کر اپنا کام گھر سے کررہے ہیں گیان بابو کا یہ کہنا ہے کہ کرونا سے متعلق لوگوں کے اندر بیداری کی ابھی از حد ضرورت ہے ۔ اس پر حکومت کو زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ ڈاکٹر گیان بر ت جو ابھی 82برس کے ہیں روزانہ کثرت کرکے خود کو فٹ رکھے ہوئے ہیں۔ مگر اس وقت وہ گھر پر ہی رہتے ہوئے مریضوں کا آن لائن سے علاج کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.