پیڑ سے گرتاپانی لوگوں کیلئے تجسس کا مقام
مالدہ ،11،مئی:لاک ڈاﺅن کے درمیان مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور میں مندر کے احاطے میں درخت سے پانی کی بوندیں گرنے کے واقعے کی وجہ سے پورے علاقے میں تجسس کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اس واقعے کا پتہ چلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہ منظر دیکھنے کے لئے موقع پر پہنچ گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ مالدہ کے ہریش چندر پورتھانہ علاقہ میں کورونا وائرس کا اثر دیکھا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، آج ہریش چندر پور نمبر ون کے بھنگل گرام پنچایت کے گوپال پور علاقے میں واقع مہاراج مندر میں درختوں سے پانی کے قطرے ٹپکنے کا واقعہ دیکھنے کے لئے لوگ مندر میں آنا شروع ہوگئے۔
Comments are closed.