Take a fresh look at your lifestyle.

ہفتہ کے روز جنوبی کولکاتاکے کچھ حصوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی

0

کولکاتا،17دسمبر: جنوبی کولکاتا کے کچھ حصوں میں ، اگلے ہفتہ یعنی 19 دسمبر کو پانی نہیں ہوگا۔ کے ایم سی ذرائع کے مطابق ’گارڈن ریچ واٹر ورکس ‘میں مرمت کے کام کےلئے ہفتے کی صبح دس بجے پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ اس کے نتیجے میں جنوبی کولکاتا میں بیشتر ’بوسٹرپمپنگ اسٹیشن‘ کام نہیں کریں گے۔ اس پانی کی سپلائی مہیش تلااور بج بج کے علاقے میں بھی خلل پڑے گا۔ اگلے دن 20 دسمبر یعنی اتوار کی صبح معمول بن جائے گا۔
اس کے نتیجے میں ، کالی گھاٹ ، رانی کوٹھی ، گرفا ، چیتلہ ،گولف گرین ، بہالا، سیرتھی ، داس پاڑا ، بانس ڈرونی ،گاندھی میدان ، سینپلی ، پرفولہ پارک اور پارنشری سمیت مزید کئی ’بوسٹر پمپنگ اسٹیشن‘ بند ہوجائیں گے۔ جنوبی کولکاتا میں گارڈن ریچ ، جادب پور ،ٹالی گنج ، بہالا اور بورہ نمبر 8 ، 9 ، 10 ، 11 ، 12 ، 13 ، 14 ، 15 اور 16 میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.