کولکاتا،14،ستمبر: مغربی بنگال حکومت نے اگلے سال مارچ تک ریاست کے 55 لاکھ خاندانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کا ہدف رکھا ہے۔ سوموار کے روز ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ‘جل سوپنا’ اسکیم کے تحت روزانہ کم از کم 20000 گھروں کو نل کاپانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کےلئے کام اکتوبر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ، ریاست کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) محکمہ اس اسکیم کے تحت ہر روز 2 ہزار گھرانوں کو نل پانی کی فراہمی کررہا ہے۔ عہدیدار نے نے بتایاکہ ریاستی پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کو اگلے مارچ تک کم از کم 55 لاکھ گھروں میں نلکے پانی کی فراہمی کا ہدف دیا گیا ہے۔ اس کےلئے انہیں ہر دن کم از کم 20000 مکانات کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔اس کےلئے کام اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گا۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے رواں سال جولائی میں ‘جل سوپنا’ سکیم کا آغاز کیا تھا۔ 58000 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کو آئندہ پانچ سالوں میں ریاست کے دو کروڑ خاندانوں کو نل کی پانی کی سہولت فراہم کرناہے۔اس سال جولائی کے آغاز سے ، اس اسکیم کے تحت پہلے ہی ساڑھے تین لاکھ گھروں تک پانی کی فراہمی کررہے ہیں۔
Comments are closed.