Take a fresh look at your lifestyle.

پارک سرکس : مودی اور یوگی حکو مت کےخلاف خواتین کی نعرے بازی

کولکاتا یکم اکتوبر: پرپل فاو¿نڈیشن نے آج دوپہر 3 بجے ادارے کی سیکریٹری عظمیٰ عالم کی قیادت میں کولکاتا کی سماجی کارکن عورتیں اور ادارے کے ممبران نے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی ، نوجوانوں کی بے روزگاری اور سنجیو بھٹ عمر خالد کی رہائی اور مانیشا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے خلاف 7 پوائنٹ کراسنگ پارک سرکس ارسلان ہوٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔پرپل فاو¿نڈیشن عظمیٰ عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیٹی پڑھاو¿ اور بیٹی بچاو¿ کا مہم چلاتی ہے اور اسی حکومت کے دور میں بیٹیوں کی عظمت دری کی جا رہی ہے اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں، حکومت نے سب کا ساتھ سب کا بیکاش کی مہم چلائی اور حکومت نے ملک کو مزہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں تقسیم کر دیا ہے۔جو لوگ حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں یہ حکومت ا±نہیں کسی نہ کسی معاملے میں گرفتار کر ا±نہیں ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے اور خاص طور پر اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حکومت نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا اور آج لوگوں کی نوکریاں چلی جارہی ہے اور لوگ بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں۔حکومت نے کہا تھا ہم کسان،مزدور،غریبوں کے ساتھ کھڑے ہوگے اور آج کسان مخالف زرعی بل جبراً پاس کر کے کسانوں کی کمر توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ہندوستان کی عوام آج آمریت حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ جلد از جلد حکومت ہاتھرس کی مظلومہ کو انصاف دلائے اور ملزمین کو سخت سے سخت سزا دے۔اس احتجاجی مظاہرے میں بھیم آرمی کے روی کمار، گڈ ہیومن کے سیکریٹری رفع صدیقی،محزبین ناز،ہنس فاطمہ،رضوانہ خانم،شیولی و دیگر سماجی کارکن موجود رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.