Take a fresh look at your lifestyle.

پارکنگ کی وصولی کرنے والوں کے خلاف ہوگی کارروائی شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے معاملات

0

کولکاتا28مئی:شہر میں غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کی دھڑلے سے وصولی ہو رہی ہے۔ بڑا بازار اور ڈلہوزی میں تیزی سے لوگ کارپوریشن کے فی پارکنگ زون میں گاڑیوں کو قطار میں لگا کر من مطابق فیس کی وصولی کر رہے ہیں۔ لہٰذا کارپوریشن کو اس کی ان گنت شکایتیں موصول ہوئی ہیں اس لئے ممبر آف ایڈمنسٹریٹیو بورڈ دیب برتو مجمدار نے میڈیا کو اس سلسلے میں یہ کہا کہ اگر عوام سے خاص کر مال گاڑی سے کوئی بھی پارکنگ فیس وصول رہا ہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے وصولی کر رہا ہے کیونکہ کارپوریشن کا پرائیوٹ ایجنسیوں کے ساتھ معاہدہ مارچ میں ہی مکمل ہوگیا۔ لہٰذا دوبارہ جلد از جلد ٹنڈر جاری کیا جا ئے گا۔ مگر ٹنڈر کے اجرا ہونے تک اگر پارکنگ کی وصولی کی جا رہی ہے تو پوری طرح دے غیر قانونی ہے لہٰذا عوام سے یہ گزارش ہے کہ فوراً کارپوریشن کو اس کی اطلاع دیں تاکہ کارپوریشن غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کی وصولی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکے۔خیال رہے کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کلکتہ کارپوریشن نے فی پارکنگ کا ٹنڈر جاری نہیں کیا مگر اس کے باوجود شہر میں دھڑلے سے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کی وصولی کی جا رہی ہے بالخصوص بڑا بازار اور ڈلہوزی علاقے میں اس کام کو انجام دیا جا رہا ہے۔جس سے نپٹنے کے لئے کارپوریشن نے سختی برتنے کا فیصلہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.