کولکاتا۔ 10ستمبر : دوسری بار پردیش کانگریس کے صدر کی کرسی پاتے ہی ادھیر رنجن چودھری نے چھا تر شاطہ کولکاتا کے ضلع صدر آرگیہ گن کو بر طرف کردیا ۔ پارٹی کے خلاف کام کرنے کی وجہ سے اسے پارٹی سے نکال دیا گیا ۔ ا س کی توثیق جھاتر پریشد کے ریاستی صدر سوربھ پرشاد نے کی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک شخص کے ساتھ اس کی نازیبا بات کہنے کی باداش میں اسے پارٹی کے پوسٹ سے بر طرف کردیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے نازیبا و گری ہوئی حرکتوں کو پارٹی کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی ۔ پارٹی کے جب اس بات کی پوری طرح تصدیق کرلی تو آرگیہ گن کو پارٹی سے برخاست کرنا ہی بہتر سمجھا۔
Comments are closed.