Take a fresh look at your lifestyle.

کالی پوجا اوردیپاولی میںپٹاخوں پر پابندی کے فیصلے پر حکومتنظر ثانی کی اپیل

کولکاتا،5نومبر: ’کریکرز مارکیٹ ایسوسی ایشن ‘نے مغربی بنگال حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کالی پوجا اور دیوالی کے موقع پر آتشبازی پر پابندی عائد کرنے کے اقدام پر غور کریں۔ مغربی بنگال کی ’آتشبازی کی اپ گریڈیشن کمیٹی‘ کے چیئرمین ببلا رائے نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر پٹاخوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو ، ریاست کے چار لاکھ افراد کا معاش خطرے میں پڑ جائے گا۔ رائے نے دعویٰ کیا کہ ان چار لاکھ افراد میں سے دو لاکھ افراد صرف جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں چمپ ہٹی اور ننگی جیسے علاقوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند ماہ قبل کوئی فیصلہ لے سکتی تھی اور پھر نئی ہدایات جاری کر سکتی تھی۔ جو اب عدالت میں جا رہے ہیں وہ پہلے بھی ایسا کر سکتے تھے۔ اس سے پٹاخے بنانے کے بعد آخری لمحے میں انھیں ایک بہت بڑا نقصان بچا ہوگا جو پہلے ہی لاک ڈاو¿ن کا بدترین نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اور وہ پٹاخوں کی 90 ڈیسیبل آواز کی حد کے پابند رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ممبر 80-85 ڈسیبل حدود کے ساتھ پٹاخے بنا رہے ہیں۔ کسی پابندی سے کسی طبقے کو آتشبازی سے نہیں روکے گا‘۔ وزیر ماحولیات اجے کمار ڈی نے ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس وبا کے پیش نظر اس سال کالی پوجااور دیوالی پر پٹاخوں کی فروخت اور جلانے پر مکمل پابندی عائد کریں۔ ریاستی حکومت نے منگل کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آلودگی پر قابو پانے ک لئے کالی پوجا اور دیوالی پر پٹاخے نہ جلائیں۔ حکومت نے کہا کہ کویڈ19- کے مریضوں کےلئے فضائی آلودگی مہلک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.