Take a fresh look at your lifestyle.

جلپائی گوڑی میں بھی پٹاخے و آتش بازی پرکورٹ کی پابندی

جلپائی گوڑی9 نومبر: کالی پوجا اوردیوالی کے موقع پر پٹاخے بیچنے اورخریدنے والوں پر حکومت وکورٹ کی طرف سے پابندی لگادی گئی ہے۔کولکاتا ہائی کورٹ نے امسال دیوالی و درگاپوجا تہوار میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ایسافیصلہ سنایاہے۔سوموار کوجلپائی گوڑی کے مختلف پوجا کمیٹیوں کے ساتھ ضلع انتظامیہ و پولس نے ایک خصوصی میٹنگ کی اورصاف کردیا کہ اس بار سبھی پٹاخے سے دوررہیں گے تاکہ فضائی آلودگی بڑھنے نہ پائے۔اس کے ساتھ تمام پوجا کمیٹیوں کومتنبہ کردیاہے کہ کووڈ-19 کے مریضوں کو اس سے خطرہ ہے اور پٹاخے و آتش بازی نہ چھوڑے جائیں۔اس میٹنگ کے بعد پوجا کمیٹیوں نے بھی حکومت کے عائد کردہ سبھی حفاظتی تدابیر و پٹاخے پرپابندی کو اخلاص سے مان لیا۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے درگاپوجا میں بھی کئی مفید قوانین لاگو کیاتھا اب کالی پوجا اوردیوالی میںپٹاخے و آتش بازی پرسخت پابندی لگائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.