Take a fresh look at your lifestyle.

ریاست میں پتھ شری مہم کا آغاز، 12 ہزار کلومیٹر سڑک کی مرمت

کولکاتا،یکم،اکتوبر: سڑک کی مرمت اسکیم ، پتھ شری مہم کا آغاز ریاستی حکومت نے کیا ہے ۔ اس کے تحت سات ہزار سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔ جس میں 12 ہزار کلومیٹر لمبائی طے کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے جو معلومات دی ہیں اس کے مطابق حکومت کی ترجیح سڑکوں کا معیار ہے۔ سال 2011 تک ریاست میں صرف 92023 کلومیٹر سڑک کو سابقہ حکومت نے تعمیر کیا تھا۔فی الحال ریاست میں سڑکوں کی کل لمبائی 316730 کلومیٹر ہے یعنی بنیادی ڈھانچے میں 244 فیصد اضافہ۔ اس ترقیاتی کام کو جاری رکھنے کےلئے حکومت نے 2020-21 کے بجٹ میں عوامی کاموں کےلئے 5746.99 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ دیہی سڑکوں کی لمبائی کے لحاظ سے بنگال ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔پتھ شری مہم کے تحت ترقیاتی کاموں کو مزید تقویت ملے گی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے دیدی کی بات کیج روڈ ، پروگرام سے حاصل کردہ حقائق کے ذریعہ سڑکوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ قانون سازوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس اسکیم میں فعال طور پر حصہ لیںگے۔ سڑکوں کی مرمت نہ کرنے کی صورت میں لوگ براہ راست وزیر اعلیٰ کے دفتر میں شکایت کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.