کولکاتا،15جولائی:ویسٹ بنگال بورڈ آف سکنڈری کا نتیجہ بدھ کے دن جاری کردیا گیا ہے۔کرونا کی وجہ سے اس بار نتائج حاصل کرنے میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے۔ نتیجہ آچکا ہے اب داخلہ کی جدوجہد بھی شروع ہونے والی ہے۔ اسکول فی الحال کرونا کی وجہ سے بند ہیں۔ کب تک یہ کھلے گا یہ ابھی طے نہیں ہے۔ تاہم اس دوران وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے 11 ویں میں داخلے کے بارے میں والدین اور طلباءکی الجھن کو دور کردیا ہے۔وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے سکنڈری اور ہائر سکنڈری دونوں کے نتائج آنے کے بعد داخلہ کے عمل کےلئے حکومت کے منصوبے کو واضح کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گیارہویں جماعت میں داخلہ یکم اگست سے شروع ہوگا۔ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کلاس 11 میں داخلے کا عمل دو مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ، ان کے اپنے اسکول کے طلباءکا داخلہ ہوگا۔ داخلہ کا یہ عمل یکم اگست سے شروع ہوگا اور 10 اگست تک چلے گا۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں ان طلباءکا داخلہ ہوگا جو دوسرے اسکول سے پاس ہوں گے۔یہ عمل 11 اگست سے 31 اگست تک چلے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر تعلیم نے واضح طور پر کہا ہے کہ طلبہ کو داخلے کے لئے اسکول نہیں جانا پڑے گا۔ داخلہ والدین کے تمام دستاویزات کے ساتھ اسکول جانے پر ہی ہوجائے گا۔داخلے کا عمل قواعد کو قبول کرکے ہوگا۔معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا۔ ثانوی کے بعد ہائر سیکنڈری کے بھی نتائج آرہے ہیں۔ایسی صورتحال میں کالج کے داخلے پر بھی غور کیا جائے گا۔پارتھو چٹرجی نے کہا کہ کالج میں داخلے کا عمل آن لائن مکمل ہوگا۔ اس کےلئے کسی بھی طالب علم کو کالج نہیں جانا پڑے گا۔
Comments are closed.