کولکاتا۔ 26جون: مرکزی حکومت کی جانب سے لگاتار پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طرف ہاہا کار مچی ہے اور لوگوں کے اندر پریشانی بھی بڑھنے لگی ہے ۔ جمعرات سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں 21.13روپئے ۔ 75.18روپئے ۔ بالترتیب بڑھے ہیں ۔ دہلی میں قیمت بڑھ کر پٹرول کا 80.13روپئے ۔ اور ڈیزل کا 80.02روپئے۔ اب کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 81.82روپئے و 75.34روپئے تک بڑھی ۔ چینئی میں 83.18روپئے سے بڑھ کر 8337روپئے ہوئے اور ڈیزل کا دام بڑھ کر 77.29روپئے سے 77.34روپئے فی لیٹر تک ہوا ۔ حالانکہ ان دونوں مصنوعات میں قیمتوں کا زیادہ فرق نہیں ہے ۔ مگر کاروباری حلقے میں زیادہ اثر پڑ رہا ہے کیونکہ مال بردار گاڑیاں زیادہ تر ڈیزل سے چلتی ہیں اب مال بردار گاڑیاں اور سواری لیجانے والی گاڑیوں کے مالکان پر اس بڑھتی قیمتوں سے پریشانی زیادہ بڑھے گی اس کے ساتھ گاڑی بنانے والے کارخانے کے مالکان بھی اپنا لب کھولا ہے کیونکہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری میں ان کاروباریوں نے کروڑ وں کروڑ روپئے خرچ کرچکے ہیں۔ اب اس طرح آئے دن پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ان کا کاروبار کا تو دیوالیہ ہی نکل جائے گا۔
Comments are closed.