ہگلی 3/جولائی ( محمد شبیب عالم ) پیٹرول ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمت کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترنمول کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے ۔ آج بانسبیڑیا شب پور موڑ پر ہگلی ضلع ترنمول یووا کے صدر سنتانو بنرجی کے ہدایت پر پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ ہوا ۔ جس میں مقرر خاص کے طور پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو تشریف فرما تھے ۔ دلیپ یادو نے اپنی تقریر میں ریاستی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے لگاتار عوامی خدمت میں ممتابنرجی لگی ہیں وہ اپنے آپ میں قابل ستائیس ہے ۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو صرف ترنمول کو بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں ۔ چھوٹی سی اگر کوئی بھول ہوگئی ہے ۔ اس کو لیکر لوگوں میں ہمارے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مگر پھر بھی آج ممتابنرجی کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ہزاروں کی تعداد میں انکے ہی کارکنان اور حامی ترنمول کانگریس میں شامل ہوکر ترنمول کا پرچم بلند کررہے ہیں ۔ دلیپ یادو نے اور کہا کہ آج جہاں غیرملکوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں وہیں ہمارے ملک میں لگاتار تین ہفتے سے اضافہ کیا جارہا ہے ۔ آج پوری دنیا کے ساتھ ہندوستان کے عوام بھی کورونا اور لاک ڈاؤن سے خاصے پریشان ہیں ۔ ایسے میں جہاں مرکزی حکومت کو راحت پہونچانے کے بجائے عام لوگوں کی مشکلیں بڑھانے میں لگی ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سی پی ایم کانگریس اور بی جے پی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھروں سے باہر نکل کر عوامی خدمت کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھے بیٹھے لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں اور پریس میٹ بلاکر ترنمول کے خلاف طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے سی پی آئی ایم کو بی جے پی کا دوست کہا ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ابھیشیک بنرجی کے ہدایت پر ریاست بھر میں پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ کل چنسورہ کے علاقے میں کیا گیا تھا آج بانسبیڑیا میں کررہے ہیں ۔ ادھر آج رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے رہنمائی میں رشڑا میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جہاں مودی مخالف جم کر نعرے لگائے گئے ۔
Comments are closed.