Take a fresh look at your lifestyle.

1200کروڑ روپئے کے ذریعہ ہوڑہ میں تیار ہورہا ہے پینے کے پانی کا پروجیکٹ شیام پور ، الو بیڑیا ، بگنان سمیت کئی دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا

ہوڑہ ۔ 14اکتوبر: شیام پور، الو بیڑیا ، بگنان سمیت کچھ جگہوں پر پینے کے پانی کا مسئلہ بڑا گمبھیر رہا ہے اور اس مرتبہ 1200کروڑ روپئے گرامین ہوڑہ کے شیام پور 1، شیام پور ۔2، بگنان ۔1، بگنان ۔2، اورالوبیڑیا کے کچھ علاقوں کو لے کر ایک بڑے پروجیکٹ کے ذریعہ پینے کے پانی کا تیار کیا جارہا ہے جس کے بارے میں بگنان کے ایم ایل اے ارنب سین نے اطلاع دی ۔ الوبیڑیا کے پریس کلب میں اخبار نویسوں کے درمیان ہوڑہ گرامین ضلع ترنمول کانگریس کے سامنے یہ کہا گیا ۔ اس پریس کانفرنس میںموجود تھے ہوڑہ گرامین ضلع کے ترنمول صدر ایم ایل اے پولوک رائے ، ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس ترجمان سوکانتو پال ، بگنان کے ایم ایل اے ارنب سین سمیت بہت سارے سرکردہ لوگ تھے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں شامل گرامین ہوڑہ کے درمیان ارنب نے یہ باتیں بتائیں ، پتہ چلا کہ ندی کے پانی کو پینے کے لائق بنانے کے اس پروجیکٹ کے سلسلے میں گھر گھر پینے کے پانی کو پہنچانے کا فیصلہ لیا گیا ۔ دوسری طرف اس ضلع میں پتھ شری ابھیان کے سلسلے میں ایک نوٹس دی گئی تھی ۔ ہوڑہ ضلع پریشد کے مطابق یہ نوٹس اودے نرائن پور کے لئے دیا گیا تھا۔ سنتھی پنچائن تلہ سے شیامل پاڑہ سے لے کر نارائن چندر پاٹھ سالہ تک 2.5کے ایم راستہ میں مزید 4گرامین راستہ مرمت کے پروگرام کے سلسلے میں فیصلہ لیا گیا۔ جیسے اودے نرائن پور کے ایم ایل اے سمیر کمار پانجہ نے بتایا اس میٹنگ میں شامل تھے ہوڑہ ضلع حکام مکتا آریہ ، ضلع پریشد کے صدر کا بیری داس ، ہوڑہ گرامین ضلع پولس سپرسومارائے الوبیڑیا کے محکمہ انتظامیہ ارنا بندو پادھیائے ، ہوڑہ ضلع پریشد کے اجئے بھٹا چاریہ وغیرہ ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.