Take a fresh look at your lifestyle.

پلازما تھراپی کے دوران سمترا چٹو پادھیائے کی حالت جوں کی توں

0

کولکاتا۔ 12اکتوبر : بنگلہ فلموں کے منجھے ہوئے معمر اداکار سمترا چٹو پادھیائے کی حالت میں کوئی فرق نہیں دیکھا جارہا ہے ۔ ان کے علاج میں مصروف 12ڈاکٹروں کی ٹیم ترتیب دی گئی ہے او ر اسپتال کے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ معمر اداکار سمترا چٹو پادھیائے کوویڈ۔ ان سے فیلو پیتھی کے مرض میں مبتلا ہیں پھر بھی ان کا فشارِ خون معمول پر ہے ۔ اب میڈیکل بورڈ ان کا MRIکروانے کافیصلہ لے رہے ہیں ۔ اس وقت سمترا چٹو پادھیائے بیل بھیو نرسنگ ہوم میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر ان کو لے کر کافی الجھن میں بھی پڑے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ دن بدن ان کی حالت بگڑتی جارہی ہے ۔ اسی لئے ان کو کیبن سے ITUمیں منتقل کیا گیا ۔ 85برس کی معمر اداکار کا فشار خون میں رہ رہ کر گڑ بڑی دیکھی جارہی ہے ۔ حتیٰ کہ آکسیجن کی مقدار بھی ان کے اندر کم ہوگئی تھی اسی خوف سے انہیں ITUمیں لاکر آکسیجن سپورٹ دیا گیا۔
ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ کہا کہ معمر ادار کار کینسر ، پریشر ، شوگر ، سی او پی ڈی جیسے لاتعدادکو موربیڈیٹی کو جھیل رہے ہیں اس وقت اگر کڑی نگرانی میں نہ رکھا گیا تو آگے چل کر مشکل ہوگا ۔ پھر بھی ابھی ان کی حالت بہتر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.