Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا وائرس: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا

PM modi ka zaruri elaan

زیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نگرانی کریں گے اور 20 اپریل تک جن اضلاع میں سدھار دیکھا جائےگا وہاں کچھ راحت دی جائےگی۔ حالانکہ، اگر بعد میں حالات اور بگڑتے ہیں تو چھوٹ کو رد کر دیا جائےگا۔

 

نئی دہلی: گزشتہ 25 مارچ سے نافذ21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کےختم  ہونے کے دن آج منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھا دیا۔گزشتہ سنیچر کو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ  ہوئی بیٹھک کے بعد یہ اعلان  کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، ‘وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ میں نے ہندوستان کی ترقی پرکم ازکم اثر کے ساتھ پھیلاؤ کو قابو کرنے کے طریقوں کا پتہ لگانے کے لیے وزرائے اعلیٰ اورحکام  کے ساتھ کئی بیٹھکیں کیں۔ تجاویز اور خطرات کو دھیان میں رکھتے ہوئے، ہندوستان میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھایا جائےگا۔ ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے۔’

انہوں نے آگے کہا، ’ ہم نگرانی کریں گے اور 20 اپریل تک جن اضلاع میں سدھار دیکھا جائےگا وہاں کچھ راحت دی جائےگی۔ حالانکہ، اگر بعد میں حالات اور بگڑتے ہیں تو چھوٹ کو رد کر دیا جائےگا۔حالانکہ، 20 اپریل سے انہیں علاقوں کو مشروط چھوٹ دی جائےگی جہاں کو رونا کے کیس نہیں بڑھیں گے اور ہاٹ اسپاٹ بننے کا امکان  نہیں ہوگا۔ اس بارے میں کل سرکار تفصیلی گائیڈلائن جاری کرےگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.