Take a fresh look at your lifestyle.

پولس نے21 نابالغ لڑکوں کو ٹرافکنگ سے بچایا

کولکاتا،7ستمبر: کولکاتا پولس نے ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے 21نابالغ لڑکے جن کی عمر 16برس کے اندر تھی ان کو فروخت ہونے سے بچالیا۔ اس معاملے میں پولس نے تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔ خفیہ ذرائع کجے مطابق پولس کو یہ خبر ملی کہ بابو گھاٹ بس اسٹینڈ سے یہ اسمگلنگ ہوگی۔ پھر پولس نے بس کی تلاشی شروع کی اور لڑکوں کو بس میں دیکھ لیا۔ یہ تمام لڑکا بہار کے سمستی پور کے تھے ان کے ساتھ تین لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا اس کنکشن میں کولکاتا پولس کے سینئر سراغ رساں نے یہ بتایا کہ ابھی ان تینوں سے پوچھ تاچھ کی جائے گی اور یہ پتہ لگایا جا ئے گا کہ ان کے اصل لوگ اور سرغنہ کہاں چھپے ہیں ۔ پولس کے افسر نے یہ بھی بتایا کہ ایک این جی او بچپن بچاو¿ آندولن کے قائم کر دہ کیلاش ستیارتھی نوبل انعام یافتہ نے ان کو یہ خبر دی تھی۔ پولس کی حراست میں جو تین لوگ ہیں ان کے نام میں محمد ایشان(22) محمد افضل(28)اور محمد چاند (23) جو شکایت کی بنیاد پر پولس کی حراست میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.