کولکاتا06 اکتوبر۔ کولکاتا پولس کی ٹیم نے مغربی بنگال محکمہ تعمیرات اور محکمہ یوتھ بہبود کے وزیر اروپ وشواس کا رشتہ دار بن کر لوگوں سے بھتہ وصول کرنے والے ایک مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا نام آکاش وشواس عرف رنجیت وشواس ہے۔ جنوبی مضافاتی ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنر ، آئی پی ایس راشد منیر خان نے منگل کی سہ پہر کو اس بارے میں معلومات دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر نے اس سے متعلق ریجنٹ پارک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ پیر کی شام شکایت درج کرنے کے فورا بعد ہی پولس تفتیش شروع ہوگئی تھی۔ اور اس دوران معلوم ہوا کہ آکاش وشواس نے خود کو وزیر کا رشتہ دار بتایا تھا اور میتھالی بھٹاچاریہ نامی خاتون سے دس ہزار روپے مانگے تھے۔ جس کے بعد
رات گئے اسے پکڑا گیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے ، جس کے ذریعے اس نے میتھالی کو فون کیا اور بھتہ وصول کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ اور اب اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ بھتہ کس کے اشارے پر مانگا؟ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے خاتون کو صرف وزیر کو بدنام کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا تھا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.