Take a fresh look at your lifestyle.

یوم پولس پر وزیر اعلیٰ کو پولس حکام کو سوغات کی بوچھار

کولکاتا،8،ستمبر:یوم پولس پروگرام کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولس اہلکاروں کے لئے متعدد اسکیمیں اور دیگر اعلانات کئے۔ ریاستی سکریٹریٹ نبانہ میں منعقدہ اس پروگرام کے ساتھ ریاست بھر سے ہزاروں پولیس اہلکار ویڈیو کانفرنسنگ میں شریک تھے۔ موقع پر نوکری کے کاغذات کورونا سے ہلاک ہونے والے 20 پولس اہلکاروں اور دیگر افسروں کے لواحقین کے حوالے کردیئے گئے۔ یہ کاغذات مختلف اضلاع کے حوالے کردیئے گئے۔ ان میں کلکتہ پولیس کے سات اہلکار ، آٹھ مغربی بنگال پولیس اہلکار شامل تھے۔ ان کے علاوہ چار صحت کارکنوں اور بی ڈی او کے ایک کنبے کو نوکری کے کاغذات دیئے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یکم ستمبر کو یوم پولیس تھا ، حالانکہ سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کے سبب قومی سوگ تھا۔ لہٰذا 8 ستمبر کو پولیس ڈے کا باضابطہ پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 5500 جونیئر کانسٹیبلوں کو اب سابق کانسٹیبل بنایا جارہا ہے۔ اس کے 10 روزہ سی سی ایل کو بڑھا کر 14 دن کیا جارہا ہے۔ ہوم گارڈز ، ولیج پولیس اور شہری دفاعی رضاکاروں کی تنخواہوں میں ماہانہ 2040 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر اسے تین لاکھ روپے کی یکمشت رقم بھی دی جائے گی۔ سوک پولیس کی وردی کےلئے تین ہزار روپے سالانہ الاو¿نس دیا جائے گا۔ دو ہزار روپے سالانہ بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس افسر ہو یا کانسٹیبل ، اس کے اہل خانہ کو کام کرتے ہوئے موت کی صورت میں ملازمت ملے گی۔پروگرام میں کویوڈ واریر کو سرٹیفکیٹ اور میڈلز بھی دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے تین نئے تھانوں کالیتلا آسوتی ، ساگرپڑا اور رہدہ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے لال بازار میں پولیس کنٹرول روم اور ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا۔ سائبر کرائم پولیس کی افادیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر کرائم میں اضافہ ہو گیا ہے جسے کرائم شعبہ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن نے شکایت کی ہے کہ سائبر کرائم پولیس میں کسی معاملے کی شکایت کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال وہ سائبر کرائم پولیس میں عمدہ کام کرنے والوں کواعزاز دیں گی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وہ اس شعبہ میں نوجوانوں کی انٹرن کے طور پر خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ صحافیوں کو بھی اس میں رکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں 24 ہزار پولیس کانسٹیبلوں اور 2400 سب انسپکٹروں کی ایک نئی تقرری کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی نو نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔ 15 سال پولیس میں کام کرنے والے افراد کو ان کے نجی اضلاع میں مقرر کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی رینک کےلئے نیا معاوضہ ہوگا اور راشن الاو¿نس ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.