Take a fresh look at your lifestyle.

ہفتہ وار لاک ڈاون کے پہلے دن پولس نے برتی سختی

کولکاتا5اگست: آج روا ماہ کا پہلا اور ہفتہ وار لاک ڈاون کا بھی پہلا دن تھا لہذا آج بھی کولکاتا اور اضلاع میں پولس نے بہت سختی برتی۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف اٹھک بیٹھک کرایا گیا بلکہ بلا کسی وجہ کے گھر سے باہر نکلنے والوں کو گھر واپس بھی بھیجا گیا۔اس طرح سے آج لاک ڈاو¿ن کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کی پولس نے ہر ممکن کوشش کی اس کے علاوہ شہر کے ہر چوراہے پر ناکہ چیکنگ کی گئی۔ ہر گاڑی کی تلاشی لی گءاور کوئی بھی شخص سڑک ہر دیکھائی دیا اس سے پوچھ تا چھ کی گءتاکہ باہر نکلنے کی وجہ معلوم ہو۔ سماجی اداروں کی گاڑیوں کی بھی زبردست طریقے سے چیکنگ کی گئی۔ کولکاتا پولس کے مطابق کینٹونمینٹ زون میں لوگوں کے اندر لاپروائی پائی گئی۔ جو وہاں کے باشندوں کے لئے ہی نقصان دہ ثابت ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.