Take a fresh look at your lifestyle.

پولس کی ذہانت سے خود کشی کی کوشش ناکام

کولکاتا،8ستمبر:20برس کے ایک نوجوان ندیا کے رہنے والے کو کولکاتا پولس نے اپنی ذہانت کے ذریعہ بچا لیا۔ سوشل میڈیا پر اس مایوس نوجوان نے اپنی خود کشی کا اظہار کر دیا تھا۔ فیس بک اتھاریٹی نے اس معاملے میں کولکاتا پولس کو ٹھیک ڈیڑھ بجے مطلع کیا۔ ای میل کے ذریعہ بتایا کہ بھیم پور کا رہنے والا نوجوان خود کشی کرنے پے پھیر میں ہے پولس نے سوشل انجینئرنگ کا سہارا لے کر ا س نوجوان کا صحیح پتہ معلوم کیا اور اس نوجوان کے والد کو فون کے ذریعہ اس کے بیٹے کی پیشگی کرتوت کے بارے میں سارا کچھ بتا دیا۔ باپ کو اس کا علم ہوتے ہی وہ فوراً بیٹے کے کمرے میں گھس گئے اور اپنے بیٹے کو خطرناک قدم اٹھانے سے پہلے ہی بچا لیا۔ پھر کچھ ہی دیر میں پولس ایک تیم بھی وہاں آ پہنچی اور اس لڑکے کو اسپتال پہنچایا وہاں اس کی عبوری جانچ کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔ باپ نے ہی خلاصی کیا کہ اس کا بیٹا ڈپریشن میں دن گزار رہا تھا اور پہلے بھی وہ چار بار خود کشی کی کو شش کر ڈالی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.