Take a fresh look at your lifestyle.

اگست کے آخری لاک ڈاون میں پولس نے سختی برتی

کولکاتا،/31اگست: آج اگست ماہ کا آخری ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن ہے اور آج پولس نے اسے کامیاب بنانے کے لئے کافی سختی برتی۔ ہر جگہ اور ہر چوراہے پر ناکہ چیکنگ کی گئی۔ ہر عام و خاص گاڑی کی تلاشی لی گئی نیز گاڑیوں کے کاغذات بھی بر آمد کی گئ۔ بہت ہی خصوصی طرح سے چیکنگ کی گئی۔ اس طرح سے آج لاک ڈاو¿ن کے دوران سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر بند رہنے کی وجہ سے شہر میں ایک طرح کا سناٹا چھایا ہوا تھا ساتھ ہی ساتھ شہر کی ہر بریج پر سناٹا چھایا ہوا رہا۔پولس ذرائع کے مطابق شہر کا کوئی بھی ایسا راستہ اور چوراہا نہیں ہے جہاں ہم نے سختی سے لاک ڈاو¿ن پف عمل نہیں کیا ہو۔ اے جے سی بوس روڈ اوور بریج،ماں اوور بریج، اروبندو بریج سمیت تمام پر پولس کا سخت پہرا تھا۔ کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے نہیں چھوڑا گیا۔ بیشتر راہگیروں کو بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے اٹھک بیٹھک بھی کرایا گیا۔ اس طرح سے آج اگست کے آخری لاک ڈاو¿ن میں پولس نے خوب سختی برتی۔ شہر کے تمام بازار بند رہی۔ مال اور سبزی و مچھلی بازار بھی بند رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.