سلی گوڑی9 نومبر: ہائی کورٹ کے ذریعہ کالی پوجا اوردیوالی میںپٹاخے و آتش بازی چھوڑنے کی ممانعت کردی گئی ہے اس کے باوجود تہوارمنانے والوں کی سنک کہاں کم ہوئی ۔ سلی گوڑی کی پولس اس معاملے میںکافی چوکسی دکھائی اورمختلف مقامات پر چھاپہ ماری شروع کردی اوربے انتہا پٹاخے و آتش بازی کو ضبط کیا۔ ساتھ ہی پٹاخے کے ذخیرے اندوز کو بھی حراست میں لیا۔ اس وقت پورے شہر میں میونسپل کارپوریشن ، سماجی خدمت گاروں کے تحت اس کی منادی و بیداری کاکام زوروشور پر ہورہے ہیں ، پھربھی شہر میں غیرقانونی طریقے سے پٹاخے و آتش بازی ذخیرہ کرنے وبیچنے والوں کے اندرلالچ بھی زیادہ ہے۔ اس کے تحت بھگتی نگر تھانے کی پولس نے ایک بڑی کامیابی اپنے نام لکھوایا۔ سوموار کو ایک کرانی کی دکان میں پولس نے چھاپہ مارکر لاکھوں کے پٹاخے و آتش بازی کوضبط کیا۔ یہ سلی گوڑی کے اسمبلی علاقہ 42 نمبروارڈ میں رونما ہوا ۔ دکان کے مالک اورپٹاخہ بیچنے والے ہری مادھو شاہ کو بھی پولس نے حراست میں لیا۔
Comments are closed.