Take a fresh look at your lifestyle.

مریض کی موت پر پولس اور عوام کے مابین پر تشدد جھڑپ،8زخمی

علی پوردوار ، 20 اپریل: علی پوردوار ضلع کے کورونا اسپتال میں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے پر اتوار کی رات اسپتال کے احاطے میں شدید تناو¿ دیکھا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی لوگوں نے اس کی مخالفت کی جبکہ نعش کو جلداپاڑا قومی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ ادھر اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔ جہاں عوام اور پولس کے مابین اس معاملے پر تنازعات شروع ہوگئے جو پر تشدد جھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔ مشتعل افراد نے پولس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل ہجوم نے پولس کی چار گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ حادثے میں پولس کے آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ کانسٹیبل کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولس کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کےلئے متعدد راونڈ فائرنگ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ پولس کارروائی میں متعدد دیہاتیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ سوموار کے روز بھی جلداپاڑا نیشنل قبرستان میں بیرونی تناو دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کے نمونے جانچ کےلئے بھجوائے گئے ہیں لیکن تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ اس کا علاج کورونا کے ایک مشتبہ مریض کی طرح کیا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق ، کال چینی کے رہائشی شخص کو کل بخار ، سردی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے سبب علی پوردوار ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پہلے اسے قرنطین میں رکھا گیا تھا۔ بعد میں جب حالت خراب ہوئی تو اسے کورونا اسپتال کے تنہائی مرکز ریفر کردیا گیا۔ اس کی موت وہیں ہوئی۔ کل رات ، اس کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.